ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارگل یومِ فتح :لکھنؤ فوجی اسکول کا نام اب شہید منوج پانڈے کے نام پرپی ایم مودی نے کیا ٹویٹ، وزیر دفاع نے پیش کیا خراج عقیدت

کارگل یومِ فتح :لکھنؤ فوجی اسکول کا نام اب شہید منوج پانڈے کے نام پرپی ایم مودی نے کیا ٹویٹ، وزیر دفاع نے پیش کیا خراج عقیدت

Thu, 27 Jul 2017 11:03:25    S.O. News Service

لکھنؤ،26جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا)کارگل جنگ کے 18سال ہو چکے ہیں۔اس جنگ میں ملی جیت کی یاد میں ہر سال 26جولائی کو پورے ملک میں کارگل دن دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔اسی موقع پر آج لکھنؤ میں کارگل کے بہادروں کی یاد میں منائی گئی شہید اسمرتی باغ میں ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر رام نایک نے خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ لکھنؤ فوجی سکول اب شہید منوج پانڈے کے نام سے جانا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداروں کے نام شہید جوانوں کے نام پر ہوں گے۔کارگل فتح کے دن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جوانوں کو سلام کیا۔پی ایم نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ ہمارے ملک کی حفاظت اور فخر کے لئے جوانوں نے جنگ لڑی، ہمیں جوانوں پر فخر ہے۔اس موقع پر دہلی میں انڈیا گیٹ میں وزیر دفاع ارون جیٹلی کی قیادت میں فوج کے تینوں شعبے کے سربراہ کارگل جنگ میں شہید ہوئے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔کارگل کے دراس میں فوج کے شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو کے ساتھ شہید ہوئے جوانوں کے خاندان والوں کارگل کے بہادروں کو اپنا خراج عقیدت پیش کیا۔


Share: